Reg: 12841587     

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ میں ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات  کے بعد پہلی بار نو منتخب صدر  رانا عبدالستار ایڈووکیٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

مانچسٹر سے(عارف چوہدری سی او او انڈرگراونڈ نیوز)

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے برطانیہ میں  معاونین خصوصی صاحبزادہ جہانگیر اور انیل مسرت نے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا ۔

برطانیہ بھر کے مختلف شہروں سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بھرپور نمائندگی کی جن میں صاحبزادہ جہانگیر انیل مسرت،کامران ستار، اسلم بھٹہ،کامران ،عمران، خلیل جابر فاروق چوہان ،طاہر محمود،اصف بٹ، گلاسکو خالد محمود ناصر خان ،تنظیم باجوہ ،ناصر ،میر ،عبداللہ مشتاق ،طارق شہید بھٹی شریف عمران علی، رانا حامد افضل، مجید اسلم، رانا انس، افضل،گوہر جیلانی، اعجازالحق نمایاں تھے ۔صاحبزادہ جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ہائی کمیشن لندن کے ساتھ تحریک انصاف کے نو منتخب عہدیداران ملاقات کریں اور ان کے ساتھ کمیونٹی کے مسائل حل کرنے بارے بات چیت کریں کیونکہ وہ حکومت پاکستان کی طرف سے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ریاست سے اجرت لیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو پاکستانی پاسپورٹ اور نیکوپ کارڈ کی درخواست دینے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے ساتھ میں مشکلات بھی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے ہائ کمیشن لندن اور برطانیہ بھر میں قائم پاکستانی قونصلیٹ کی ذمہ داری اور فرائض منصبی میں شامل ہے کہ وہ کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں نہ کے انکی مشکلات میں اضافے کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ 1.7 ملین پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہے ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں اسکے لیے عوام کو قبل از وقت لیے بغیر تمام سروسز کی سہولیات بہم پہنچائ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پچاس ہزار پاکستانی نژاد برطانوی شہری  پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں بخیریت برطانیہ واپس لانے کے لیے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی اپنا کردار ادا کریں اگر آپ کے تحفظات ہیں تو زلفی بخاری کو ای میل کر کے اس بارے بتائیں اور واپسی کے لیے ائیر لائنز کو مسافروں سے مناسب کرایہ وصول کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ پہلے برطانیہ بھر میں تحریک انصاف کے گیارہ ہزار اراکین تھے اب تعداد 22 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے جو کہ جماعت اور کمیونٹی کے لیے خوش آئند بات ہے میں برطانیہ بھر میں نئے اراکین کو خوش آمدید کہتا ہوں اور انٹرا پارٹی انتخابات میں جتنے بھی عہدیداران منتخب ہوئے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع کرتا ہوں کہ وہ جماعت کی مضبوطی اور پاکستان کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ انیل مسرت نے عمران خان کا  ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا اور خیراتی منصوبوں میں دل کھول کر عطیات دے۔ انیل مسرت نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک سے باہر ہیں وہ اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں دی انہوں نے کہا  کہ پاکستان میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ہے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے آئے اور زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جو ہدایات جاری کی گئی ہیں اس پر عمل کرے اس وقت پر نثار نے کہا کہ میری پوری ٹیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما اسلم بھٹہ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے صدر معطل، پرواز اڑانے سے بھی روک دیا گیا

Next Post

رائیونڈ۔چمرو پور کے قریب نجی شادی ہال میں لفٹ میں پھنسنے سے نوجوان جانبحق

Related Posts
Total
0
Share