Reg: 12841587     

ماہر قانون بیرسٹر امجد ملک کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات

لاہور ( خصوصی رپورٹر)

انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے گورنر ھاؤس میں خصوصی ملاقات

برطانیہ کے ماہر قانون اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرُنیشنل افئیرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان سے گورنر ھاؤس میں ملاقات کی ۔
بیرسٹر امجد ملک کیساتھ وفد میں انکے بھائی محمد ارشد ملک ، لیگل ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ،بزنس کونسل برطانیہ کے چیئرمین خالد محمود چوہدری،سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر شامل تھے۔

گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان نے بیرسٹر امجد ملک کا وفد کے ہمراہ گورنر ھاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیوں کی ورلڈ وائڈ تنظیم سازی کے بارے میں بریفنگ دی تارکین وطن کو درپیش مسائل کے بارے مکمل آگاہی دی- جس میں پاکستان کی تجارت کے فروغ اور امپورٹ ایکسپورٹ کو بڑھانے،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کا قیام, انٹرنیشنل کانفرنس کے جلد انعقاد کا قیام کے بارے میں گفتگو کی۔

گورنر پنجاب نے بیرسٹر امجد ملک کی تمام گفتگو کو اچھے انداز میں سنا اور عملدرآمد کروانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر حل کروانے کا وعدہ کیا- انٹرنیشل پارٹی کی تنظیم سازی پر انکی کاوشوں کو سراہا-اور ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کو صاحبزادے بیرسٹر حمزہ امجد ملک کی شادی کی مبارکباد دی اور شیلڈ پیش کی –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میاں ابراز خالد کی شادی خانہ آبادی کی تقریب سیالکوٹ کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی

Next Post

پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں

Related Posts
Total
0
Share