لاہور خصوصی رپورٹر
پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک ان دنوں پاکستان ویزٹ پر ہیں۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا طارق محمود نے بیرسٹر امجد ملک کیساتھ سعودی عرب میں پاکستانیوں کو محنت و مزدوری کرنے پر درپیش مشکلات و تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

بیرسٹر امجد ملک کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انکو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ ان کیساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے بھی ملاقات کی- بیرسٹر امجد ملک نے رانا طارق محمود کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی-