مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باوجود اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے اور ائیر پورٹ کھلے ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دارلحکومت میں آمد و رفت پر کوئی رکاوٹ نہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آمد و رفت پر کوئی رکاوٹ نہیں البتہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسلحہ ساتھ رکھنے اوراسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ ہے۔