Reg: 12841587     

ایم این اے (صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف ) چوہدری احسان الحق باجوہ نے ماہر قانون دان برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر)

پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے صدر اور ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہال میں پر تکلف ظہرانہ دیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا

سیالکوٹ سے (ایم پی اے) اور مرکزی صدر جرمنی رانا لیاقت علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جمعیت اہلحدیث کاشف رندھاوا اور میاں حمزہ شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی محمد عمران گورائیہ نے خصوصی شرکت کی –

میزبان پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے صدر ایم این اے چوہدری احسان اللہ باجوہ نے انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا اور انکی انتھک محنت و کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے صدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر بیشمار زمہ داریاں ہیں۔جسکی وجہ سے بیرسٹر امجد ملک کے کندھوں پر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز پاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل ذمہ داری ہے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ورلڈ وائڈ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے لیکر ورکرز کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔

جرمنی کے مرکزی صدر ( ایم پی اے سیالکوٹ) پاکستان مسلم لیگ ن رانا لیاقت علی نے بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسحق ڈار کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کو انٹرنیشنل سطح پر ( ری اورگنائز ) کرکے اور پارٹی عہدیداران وکارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ناممکن کو ممکن بنانے میں بہت اہم رول ادا کیا ہے ۔

چوہدری احسان اللہ باجوہ ایم این اے کیطرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں سعودی عرب سے مرکزی سیکٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان ، مرکزی سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمود الحق ڈوگر، سرپرست رانا اشرف الدمام، ڈپٹی سیکٹری جنرل رانا طارق محمود، برطانیہ بزنس فورم کے صدر خالد چوہدری ،سینیر نائب صدر خالد اکرم رانا، ممبر ریاض کمیٹی سردار شعیب،مطلوب بٹ،رانا ذاہد محمود،ناصر بٹ ،اسامہ طارق ،جنید چوہدری ،، ظفر احمد،رانا وسیم مصطفیٰ اور چوہدری احمد طور و دیگر نے شرکت کی-

چیف گیسٹ بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن گلف کے صدر ایم این اے چوہدری احسان اللہ باجوہ نے ظہرانہ رکھا جس کے لیے میں انکا بے حد مشکور ہوں ۔ ایم پی اے رانا لیاقت علی جو پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے صدر بھی ہیں انکی تشریف آوری پر اور تمام پارٹی عہدیداران و اوورسیز پاکستانیوں کو لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں

انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم سازی،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا قیام، قومی ائیر لائن کی فوری بحالی اور اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن کا انعقاد کروانے پر بات کی ہے جس پر وزیراعظم پاکستان،وزیر خزانہ اور گورنر پنجاب نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ہم نے 34 ممالک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی باڈیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے علاؤہ ازیں ہم پانچ سے سات ممالک کا اضافہ کیا ہے ان ممالک کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔

ہم سب نے مل کر ایک فیملی کیطرح ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہے اپنے قائد کے بیانیے کو آگئے بڑھانا ہے اور ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ اتحاد میں برکت ہے۔

آخر میں معزز مہمان گرامی بیرسٹر امجد ملک نے ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری احسان اللہ باجوہ کے سسر کی وفات پر انکی روح کو ایصال ثواب کے لیے مغفرت و بخشش کے لیے دعا بھی کی ۔ میزبان نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

طارق محمود کی انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے لاہور میں ملاقات

Next Post

کرسمس اور نیو ایئر کی مناسبت سے میوزیکل نائٹ اور ڈنر کی پروقار تقریب بری میں منعقد ہوئی

Related Posts
Total
0
Share