سیالکوٹ خصوصی رپورٹر
ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کراچی سے میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد جب اپنے آبائی شہر سیالکوٹ وریو ھاؤس کینٹ پہنچے تو انکے ساتھی،دوست اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد انکی خیریت دریافت کرنے کے لیے وریو ھاؤس کینٹ پہنچ گئے
لوگوں نے انکو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور انکی صحت و تندرستی اور کامیابی کے لیے دعا کی۔
چوہدری طارق سبحانی نے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا خیریت دریافت کرنے اور دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میرے مخلص دوست، ساتھی اور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر کارکن میری فیملی ممبر کیطرح ہے میرے بزرگوں اور بڑے بھائیوں نے بھی ہمیشہ آپکو عزت دی اور آپکے دکھ سکھ اور خوشی کے لمحات پر شرکت کی کیونکہ ہم ایک خاندان کیطرح ہیں-