Reg: 12841587     

’خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ضمانت تصدیق ہےکہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی‘

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز  شریف نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی ضمانتوں کے فیصلےکرپشن کے خلاف مسلم لیگ ن کے مؤقف کی تصدیق ہیں۔

شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ضمانت کے فیصلے تصدیق ہیں کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا عدالتی فیصلوں نے ثابت کیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کے لیے اپوزیشن پر مقدمات بنائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کی رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا جبکہ احسن اقبال سے متعلق فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر کے اختیارات سے تجاوز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نہیں چاہتے پابندیاں لگائیں اور عید کا مزہ خراب ہو: اسد عمر

Next Post

اقرا کا ہر ڈرامہ کیوں مقبول ہو جاتا ہے؟ یاسر کا انکشاف

Related Posts

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد جمعوں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹنر کشمیر گروپ کے سیکریٹری لارڈ قربان حسین کی قیادت میں وفد ملاقات

اسلام آباد/لندن (عارف چودھری) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ بیس…
Read More
Total
0
Share