Reg: 12841587     

سعودی عرب میں گھڑ سواری کے مقابلے میں خواتین کی شاندار پرفارمنس

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سعودی عرب میں ہونے والےگھڑ سواری کے مقابلے میں خواتین نے شاندار  پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں ہونے والے شہزادی نورہ  بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے میں 12 خواتین گھڑ سوار شریک ہوئیں۔

فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان دوڑ کے آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔

شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن دوڑ میں شرکا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر، کئی مقامات سے موٹرویز بند

Next Post

سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ چوہدری طارق سبحانی کراچی سے میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد سیالکوٹ پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share