Reg: 12841587     

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی ولادت کی مناسبت سے حسینیہ اسلامک مشن مسجد اولڈھم میں جشن

لندن (عارف چودھری)

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی ولادت کی مناسبت سے حسینیہ اسلامک مشن مسجد اولڈھم میں جشن منایا گیا جس میں خواتین و حضرات کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مزہبی سکالر علی عمران جعفری کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا وہ عظیم ہستی تھی جن کی وجہ سے خواتین کے بارے میں بشریت کے انداز فکر میں انقلاب برپا ہوا معاشرے میں خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا مجھے آج کے جشن میں نوجوانوں کی شرکت کا دیکھ کر بہت خوشی ہوئ حسینیہ اسلامک مشن اولڈھم کے صدر راجہ عمران حسین نے کہا کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے عملی زندگی میں عورت کے ہر رشتے کو اس طرع سنوارا کہ قیامت تک کے لئے خواتین کے لئے ایک مثال بن گئ آج حضرت امام حسن علیہ سلام کے دستر خواں کا بھی دن ہے میں آج کے جشن میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

حسینیہ اسلامک مشن مسجد کے امام مولانا عباس نے کہا کہ آج یہاں اہل تشیع کے ساتھ اہلسنت کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے حضرت فاطمہ علیہ سلام کی زندگی ہمارے لئے ایک نمونہ ہے انہی کی سیرت و حیات کو مشعل راہ بنا کر انسانی معاشرہ انسانی احساسات و تقاضوں کا بہترین ادراک کر سکتا ہے حسینیہ اسلامک مشن کے سینئر ممبر افتخار حسین نوجوان حادی اور دوسروں نے نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ وہ ہستی ہیں جنہوں نے قرآن مجید کے مطابق عمل کر کے امت مسلمہ کی خواتین کے لئے ایک مثال قائم کی

جشن کے اختتام پر شرکاء میں نیاز بھی تقسیم کی گئ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان

Next Post

سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر انیل مسرت اور نبیل مسرت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اعزاز میں عیشائیہ دیا

Related Posts
Total
0
Share