Reg: 12841587     

کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا: حافظ نعیم کا اعلان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا اور ہم مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لاہورمیں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی منی پاکستان ہے اور وہاں لوگوں نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چلتی ہے، قرضوں اور سود کی ادائیگی حکمران نہیں کرتے، قوم کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبرز کو آگے پیچھے کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا،ہم نے تمام جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ سیاسی لڑائی لڑتے رہیں لیکن کراچی کی تعمیر و ترقی میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کریں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، ہم اپنے اختیار سے زیادہ کام کریں گے، ہم لڑیں گے اور اپنا حق چھین لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئندہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا: رانا ثنا

Next Post

چودھری طاہر صدیق مصطفی کمال شیخ نے مختلف خیال کمیونٹی رہنماؤں کے مشترکہ تقریب کا اہتمام کیا

Related Posts
Total
0
Share