مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
فیصل آباد: تین سو کلو گرام سے زائد وزن کے ’شیر دل‘ نے قربانی کے جانوروں کے وزن کا آل پاکستان مقابلہ جیت لیا۔
قربانی کے جانوروں کے وزن کا 23واں آل پاکستان سالانہ مقابلہ فیصل آباد میں ہوا جس میں ملک بھر سے بھاری بھرکم بکروں نے شرکت کی۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے فرخ اعجاز کے 314 کلو گرام وزنی شیر دل نامی بکرے نے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
پہلے نمبر پر آنے والے شیر دل بکرے کے مالک کو 5 لاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ لاہور کا 300 کلوگرام وزنی لال بادشاہ دوسرے نمبر پر رہا۔
ملتان کے 278 کلو گرام وزنی بکرے کالو نے آل پاکستان مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔