Reg: 12841587     

تاندہ ڈیم واقعہ، ڈوب کر مرنے والے بچوں کی تعداد 42 ہوگئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے 42  بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیسرے روز تاندہ ڈیم سے مزید 11 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی۔

مہتمم مدرسہ عربیہ میر باش خیل شاہد نور نے بات چیت کرتے ہوئے کہ کشتی میں خود 57 بچوں کو سوار کرایا تھا، جب کہ اب لاپتا ہونے والے مزید بچوں کی تلاش جاری ہے۔

شاہد نور نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا اور سگے بھتیجوں سمیت گھر کے نو بچے شہید ہوئے۔

اس کے علاوہ کوہاٹ سیر کے لیے تانڈہ ڈیم جانے والے بچوں کی ویڈیو جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں کشتی میں سوار ہونے سے قبل بچے قطار میں تانڈہ ڈیم کی طرف جاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، نیوی، ریسکیو اور مقامی غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع

Next Post

کراچی والوں کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان

Related Posts

پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل /ٹریڈ کونسلر محمد اختر کا ہارورڈ سلیسٹرز کے ڈائریکٹرز بابر افضل ،زبیر افظل ،شعیب افضل اور سابق مئیر کونسلر افتخار کی دعوت پر بلیک برن کا دورہ بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں

بلیک برن (عارف چوہدری) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے بلیک برن میں فریکلٹن…
Read More
Total
0
Share