Reg: 12841587     

23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے کراؤن پلازہ ہوٹل ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی زیر صدارت کیا گیا-

الریاض خصوصی رپورٹر

23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے کراؤن پلازہ ہوٹل ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی زیر صدارت کیا گیا- جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک تھے

یوم پاکستان 23 مارچ کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ہال میں موجود شرکاء نے دونوں ممالک کے ترانوں کو احتراماً کھڑے ہوکر سنا-

پاکستان مسلم لیگ ن ایسٹ کے نائب صدر چوہدری محمود الحق ڈوگر نے باقاعدہ مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کو اور ہال میں موجود تمام لیگی عہدیداران و پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر نےسعودی عرب کے شہر الریاض کے کراؤن ہوٹل میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک تھے جنہوں نے یوم پاکستان کی تقریب کے لیے برطانیہ سے خصوصی شرکت کی-

یوم پاکستان کی تقریب میں سعودیہ بھر کے تمام شہروں سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے عہدیداران و کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا-جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر محمود باجوہ، سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر، پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر عدنان بٹ، سعودی عرب کی یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں قیام پاکستان کے حوالے سے تقاریر کی گئی اور مسلم لیگ ن کی پاکستان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور مسلم لیگ یے اتحاد پر زور دیا گیا۔ تقریب میں جمیعت اہلحدیث، پاکستان پیپلز پارٹی، اے این پی، سمیت کمیونٹی کے متعدد دوستوں نے شرکت کی

۔مہمان خصوصی جناب بیرسٹر امجد ملک نے یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پر وقار تقریب منعقد کرنے پر مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن شیخ سعید احمد اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا- یوم پاکستان 23 مارچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیں ووٹ کے طاقت کے زریعے حاصل ہوا اور ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیکر ہمیں آزادی دلوائی ۔ قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دشمن و ہمسایہ ملک کو خبردار کیا اور پاکستان کا نام ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک میں سرفہرست درج کروایا-لیگی کارکنان اور پی ڈی ایم رہنماؤں کو مل جل کر کام کرنے پر زور دیا اور ملک ہمیشہ مشکلات سے نکالنے میں اوورسیز پاکستانیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مہمان خصوصی نے یہ شعر پڑھ کر اپنی تقریر کا اختتام کیا کہ-

“ملت کے ساتھ رابط استوار رکھ”
“پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ”

میزبان پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد نے آخر میں مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بنائی گئی پالیسیوں اور کاوشوں کو سراہا اور انکے سعودی عرب میں یوم پاکستان کے موقع پر میں تشریف لانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا-
میزبان کیطرف تمام۔مہمانوں کے لیے بہترین افطاری کا اہتمام کیا گیا اور مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کو سعودی عرب کی یادگاری نشان پیش کیا گیا اور انکے ساتھ برطانیہ سے آئے ہوئے برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری خالد محمود کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کیا-
پاکستان زندہ باد قائد محترم میاں محمد نواز شریف زندہ باد،بیرسٹر امجد ملک زندہ باد کے نعروں سے ہال گونج اٹھا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کا سعودی عرب کے شہر الریاض کا دورہ

Next Post

پی ایم ایل ن انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کا دورہ یواےای

Related Posts
Total
0
Share