Reg: 12841587     

مٹیاری موٹروے کرپشن کیس: نیب نے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کر لیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

قومی احتساب بیورو(نیب ) نے موٹروے منصوبے میں اربوں روپےکی کرپشن کیس میں حیدرآباد اور نواب شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کرلیا۔

مٹیاری موٹروے فنڈز میں سوا دو ارب روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے آیا تھا،کرپشن کیس میں مجموعی طور پر اب تک 84 کروڑ 12 لاکھ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیس کے سلسلےمیں نیب نے حیدرآباد اور نواب شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ نیب نے مٹیاری موٹروے کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل طور پر خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت کی نہیں عوام کی نمائندہ ہوں، اشرافیہ پر بوجھ ڈالنے سے متعلق سوال پر مریم کا جواب

Next Post

‘نوٹوں کا پہاڑ’، چینی کمپنی نے ملازمین کو 2 ارب روپے کا بونس دیکر حیران کر دیا

Related Posts
Total
0
Share