(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ون آن ون اہم تفصیلی ملاقات۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری عوام کے درد کو پاکستان عوام اپنا درد سمجھتی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی بھارت کا کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی پوری دنیا مذمت کرتی ہے بھارت کی فاشسٹ نظریے پر کاربند مودی سرکارِ نے کشمیر سمیت پورے بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر رکھی ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے پوری دنیا آگاہ ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے،موجودہ پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، موجودہ حکومت پاکستان، معاشی اور اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی ہے، ملک کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسپیکرکر قومی اسمبلی کے کشمیری عوام سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کے غیر متزلزل جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتے،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اسے حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کی تقریر نے مسئلہ کشمیر کو نئی روح پھونکی ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا اوڑھنا بچھونا پاکستان کے ساتھ ہے اور وہ روزہ اول سے پاکستان کو اپنا سفیر مانتی ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف آزادکشمیر میں بھاری اکثریت سے حکومت قائم کرے گی، کشمیری عوام پاکستان تحریک انصاف سے گہری نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں، بھارت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔