Reg: 12841587     

رش کے باعث شہریوں کو نئے پاسپورٹ کی وصولی میں تاخیرکا سامنا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو اس اہم سفری دستاویز کے حصول میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹ کی ڈیلیوری دگنے سے زائد دورانیےکی تاخیرکا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نارمل اور ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کردی گئی ہے۔ 

پاسپورٹ درخواستوں میں اضافے سے قبل یہ دورانیہ 5 روز سے 15 روز پر محیط تھا۔

 درخواست گزاروں کو  پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا ہے، پیغامات کا سلسلہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونےکے باعث ایک ماہ سے معطل ہے۔

درخواست گزاروں کے موبائل فون پر دو پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ میسج خودکار سسٹم کے تحت جنریٹ ہوجاتے تھے، پہلا ٹیکسٹ میسج پاسپورٹ جمع ہونے پر مبنی کارروائی کی تکمیل اور  ڈیٹا ہیڈکوارٹرز میں پرنٹنگ کے لیے وصولی سے متعلق ہوتا ہے۔

دوسرے میسج میں پاسپورٹ پرنٹ ہوجانے اور متعلقہ دفترمیں ڈیلیوری کی تاریخ سے متعلق  پیغام ہوتا ہے، پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار  اپنے پاسپورٹ کی کارروائی کے بارے میں اطلاع سے محروم ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ورکرز کنونشن میں پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کا الزام، مریم نواز عدالت طلب

Next Post

عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں وہ عمران سے ملنا نہیں چاہتے: رانا ثنااللہ

Related Posts
Total
0
Share