Reg: 12841587     

سنئیر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک افسوسناک فعل قرار دیا ہے

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی۔

پریس اسیوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر امجد نذیر بھٹی، نائب صدر حسیب منظور بھٹی اور جنرل سیکرٹری راجہ محسن اعجاز سمیت تمام عہدیداران اور ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سنئیر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ پاس عہدیدارن نے کہا ہے کہ ملک میں آزادی صحافت تو پہلے سے ہی اپنا وجود کھوچکی ہے اورملک بھر کے صحافی پہلے ہی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ملازمتوں سے برطرفی سمیت مسائل کا شکار ہیں اور اب سینئر صحافیوں کو ںشانہ بنا کر آزادی حق رائے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس مذموم واقعہ سے ملک بھر کے صحافیوں میں تشویش کی لہر پھیل گئ ہے۔ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے عہدیدران نے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کے مرتکب ذمہ داران کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post
Next Post

وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کے نوٹیفیکیشن جاری

Related Posts
Total
0
Share