مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)
کوئٹہ: بولان کے علاقے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بولان کے علاقے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداددہشتگردی ایکٹ،قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے ڈیٹاطلب کرلیا گیا ہے، حملہ آور کے جسمانی اعضاء فارنزک کے لیے بجھوائے جارہے ہیں جب کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔