Reg: 12841587     

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کردی گئی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ ظالمانہ، وحشیانہ اور غیر انسانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں پر بمباری جنگی جرم ہے، دنیا اسرائیل کے مظالم پرآنکھیں بند نہیں کرسکتی، یہ پاگل پن اب بند ہوناچاہیے، ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کرکے سفاکیت کی تمام حدوں کوعبورکرلیا ہے۔ اسپتال پر اسرائیلی حملہ پوری انسانیت کیلئے شرم کا مقام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپتال پر حملےمیں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی بربریت کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے اسرائیل کی انسانیت سوز پیش قدمی کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سائفر کے ساتھ کھیلنے کے بعد پاک امریکا رابطہ کاری بند ہوگئی تھی، ایف آئی اے انکوائری

Next Post

امریکی صدر کو اردن کا دورہ منسوخ کرنا پڑگیا، بائیڈن اسرائیل کیلئے روانہ

Related Posts

محبت دنوں کے منانے سے نہیں ملتی محبت تو رشتوں میں حقدار کو اس کا حق دینےمنافقت کی بجائے اخلاص سے نبھانے ۔جزبات میں ان کہی کو کہی سمجھنےاور احساسات سے محسوسات تک کے سفر کو محبت کہتے ھیں۔۔۔۔آئیے جزبات سے بھری دنیا میں اپنا جائزہ لیتے ھیں۔

تحریر اعجاز افضل چیف ایڈیٹر نوائے جنگ لندن صبح سویرے اُٹھنے کے بعد سے لیکر رات قبل از…
Read More
Total
0
Share