(خصوصی رپورٹر)
یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر، تنظیم السادات پاکستان،اور الحیدر ویلفئیر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفر آباد کیمپس میں خون کا عطیہ (بلڈ ڈونیشن ) کیمپ لگایا گیا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور اس نیک اقدام کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھیبایسے اقدامات سے معاشرے میں کئی مسائیل کے حل میں مدد ملے گی۔ سید علی الحسین فاطمی، احمد حیدر اور ایمان فاطمہ نے عطیہ دہندگان کو تعریفی اسناد پیش کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کی ۔