Reg: 12841587     

مردم شماری کیا کوئی راکٹ سائنس ہےکہ صیح گننا بھی نا جاسکے؟

لندن ( عارف چودھری)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ مردم شماری کیا کوئی راکٹ سائنس ہے کہ صیح گننا بھی نا جاسکے ؟ حالیہ مردم شماری نے اب تک جو نتائج مرتب کئے ہیں جس کے مطابق لاڑکانہ جیسے شہر کی آبادی ایک کڑوڑ کو چھو رہی ہے اور جب کہ کراچی جیسے شہر جو دنیا کے 60ممالک سے بڑا شہر ہے اس کی آبادی صرف ایک کڑوڑ 80 لاکھ ہے ۔ادارہ شماریات والے کس طرح کا بھونڈا مذاق کر رہے ہیں ۔کراچی جیسے شہر کی آبادی کو کم اور اندرون سندھ کے شہروں کی آبادی زیادہ دیکھائی جا رہی یے تاکہ سندھ اسمبلی میں طاقت کا توازن کہی بدل نا جائے ۔کیا ضروری ہے کہ ہر کام کے لئے فوج طلب کی جائے؟۔

آخر کب ادارے اپنا کام دیانتداری سے سر انجام دینگے؟ اب ضروری ہو گیا ہے ادارہ شماریات میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کی جائے اور اب تک جو مردم شماری ہو چکی ہے اسکی جانچ پڑتال کی جائے اور جو بھی عناصر اس غلط مردم شماری میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے کیونکہ اس مردم شماری میں قومی خزانہ کو ناتلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیالکوٹ :گجر کلہ گاؤں کے گندے تالاب( چھپڑ) کی صفائی شروع کردی گئی

Next Post

پی ڈی ایم کی وہ لترول ہونی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے: پرویز الٰہی

Related Posts
Total
0
Share