مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)
اماراتی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار ہے۔
گزشتہ روز دبئی میں پاکستان بز نس کونسل کی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں تین بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ جن کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔
یواے ای اور پاکستان کے درمیان شپنگ اینڈ لوجسٹک کوریڈور پر جمعے کو دستخط ہوں گے۔
بزنس کونسل کی تقریب میں چیئرمین پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سیف الدین نے کہا کہ دبئی فری زونز کے طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کیے جائیں گے جس سے برآمدات کا ہدف 3 سال میں پانچ ارب ڈالر ہے۔ فی الحال برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں۔
تقریب میں نائب چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔