Reg: 12841587     

عید تک گجرنالے اور اورنگی نالے پر آپریشن فوری روکنے کا حکم

نمائندہ خصوصی(کراچی)

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عید تک گجرنالے اور اورنگی نالے پر آپریشن فوری روکنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران اورنگی اورگجر نالے کے متاثرین عدالت میں پیش ہوئے۔

متاثرین نے نالوں پر آپریشن روکنے اور متبادل جگہ کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے۔
عدالت نے انتظامیہ کو عید تک گجرنالے اور اورنگی نالے پر جاری آپریشن فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ عید کے دنوں میں شہریوں کو گھروں سے بے دخل نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ہندوستان میں دنیا کی مشہور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تعلیمی شعبے میں بڑا نقصان

Next Post

ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں کس نے متعارف کروایا؟

Related Posts
Total
0
Share