Reg: 12841587     

رنبیر کپور نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیوں کر لیا؟

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

بالی وڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی اگلی فلم اینیمل کی ریلیز کے بعد اداکاری سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بدھ کو رنبیر اور شردھا کپور کی فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ ریلیز ہوگئی، اس فلم میں وہ پہلی بار شردھا کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔

تو جھوٹی میں مکار کے پروپوشن کے دوران رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ  آنے والی فلم اینیمل کے بعد میں نے اب تک کوئی فلم سائن نہیں کی اور نہ ہی میں اس وقت کسی اور فلم میں کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تو جھوٹی میں مکار اور اینیمل کے بعد میں بریک لینا چاہتا ہوں کیوں کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ بحیثیت اداکار میں اور فلم انڈسٹری کہاں کھڑی ہے۔ 

رنبیر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا یہ بریک کتنے عرصے کا ہوگا۔

واضح رہے کہ رنبیر کی فلم اینیمل رواں سال 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم میں رنبیر کے علاوہ  رشمیکا مندانا، انیل کپور، بوبی دیول نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: فینسی نمبر پلیٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن، آفیشل نمبر پلیٹوں کی طلب بڑھ گئی

Next Post

جیسن روئے نے پشاور زلمی کیخلاف ریکارڈ ساز اننگز کو اپنی پسندیدہ اننگز قرار دیدیا

Related Posts

تاجک قومی یکجہتی کانفرنس اور دستار بندی سردار منیر احمد خان تاجک چیف آف تاجک سردار پورے پاکستان تاجک قومی موومنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام تاجک ملک کبیر ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوا

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی ) کانفرنس میں خبیر پختونخواہ سندھ اور پنجاب کے تاجک برادری نے شرکت کی اس…
Read More

ملک منظور حسین اعوان رانا محمد اشرف کی مرکزی افس میں محترمہ مریم نواز شریف،سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سینیٹر عرفان صدیقی اور شاہ انس نورانی سے ملاقات

اسلام آباد (ہیڈ آف نیوز منتظر مہدی ) سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ…
Read More
Total
0
Share