مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)
قبائلی اضلاع کے عمائدین نے مردم شماری سے پہلے الیکشن کی مخالفت کرتے ہوئے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
عمائدین نے کہا کہ ہم اسلام آباد تک جائیں گے، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ قبائل کے ساتھ جتنا ہوچکا یہ بس ہے، مردم شماری سے پہلے الیکشن قبائلیوں کی نمائندگی کم کرنے کی سازش ہے۔
اس کے علاوہ عمائدین نے انضمام کے نام پر حقوق پر ڈاکا ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں نمائندگی 12 سے کم کرکے 6 اور سینیٹ میں ختم کردی گئی ، ناانصافیوں کا سپریم کورٹ نوٹس لے، ہماری آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ، ہم الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے ۔