Reg: 12841587     

براق سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں کے سیلزآفس اورایکو رئیل اسٹیٹ سیالکوٹ کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا گیا

سیالکوٹ(عدنان واہلہ)

براق سٹی ھاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں کے سیلز آفس سیالکوٹ اور ایکو رئیل اسٹیٹ سیالکوٹ کے ہیڈ آفس کا افتتاح سیالکوٹ کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ نون ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر سابق ایم پی اے چوہدری طارق سبحانی کے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔

براق سٹی ھاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں کے سیلز آفس سیالکوٹ اور ایکو رئیل اسٹیٹ کے ہیڈ آفس سیالکوٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت عثمان خان کو حاصل ہوئی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف قاری محمد کو حاصل ہوا۔

ایکو رئیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو اور براق سٹی ھاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں کے بزنس پارٹنر نے اپنی طرف سے اور اپنے بزنس پارٹنر مطلوب بٹ کیطرف سے مہمان خصوصی چوہدری طارق سبحانی اور براق سٹی ھاؤسنگ سوسائٹی کھاریاں کے ڈائریکٹر سید حارث احسان شاہ کی خصوصی شرکت کرنے کے علاؤہ تمام معزز مہمانان گرامی کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ۔
چوہدری طارق سبحانی اور سید حارث احسان شاہ نے فیتہ کاٹ کر آفس کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے سیاسی و کاروباری شخصیات میں سابق چیئرمین آڈھا حافظ شہباز ،مقصود احمد بٹ،ڈاکٹر نصیر احمد ،راجہ عارف محمود، شمس بٹ،چوہدری سعید گھمن،چوہدری قیصر، معیز بٹ ایڈووکیٹ، چوہدری اکبر علی گل،عنصر بٹ،امتیاز احمد،محمد عنصر،شفیق بٹ، چوہدری اظہر حسین ،چاند بٹ،نعیم ڈار، انجینئر ذبیر بٹ ،چوہدری محسن طارق و دیگر موجود تھے ۔
آخر میں کاروبار میں خیر و برکت اور تمام امت مسلمہ کی سلامتی اور ملک پاکستان کے لیے دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میاں نواز شریف اور مریم نواز یورپی ممالک کی سیر و تفریح کے بعد لندن پہنچ گئے

Next Post

بر طانیہ کی ممتاز صحافی اینکر مقدس مجید نےمحترمہ نینا رانیاں خان کےاعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد (GALA DINNER)مانچسٹر کے AL WALI ریسٹورینٹ میں کیا

Related Posts
Total
0
Share