Reg: 12841587     

برطانیہ میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

لندن: برطانیہ میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہونے کے بعد مزید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

جنوبی انگلینڈ کے علاوہ بقیہ تمام علاقوں میں یلو وارننگ برقرار ہے ، اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے بعض دیہی علاقوں میں رات کو درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی موسم کی صورتِ حال مزید شدت اختیار کرے گی ۔

دوسری جانب ویلز اور شمال مغربی انگلینڈ میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا ، ویلز میں 200 سے زیادہ اور شمالی آئر لینڈ میں 100 سے زیادہ اسکول بند رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لندن میں گھر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

Next Post

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم

Related Posts
Total
0
Share