Reg: 12841587     

نیپال میں پہاڑوں پر تنہا ٹریکنگ کرنے پر کیوں پابندی عائد کی گئی؟

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز

نیپال میں پہاڑوں پر تنہا ٹریکنگ کرنےپر پابندی عائد کردی گئی۔

 نیپال کو دنیا کے 8 بلند ترین پہاڑوں کا گھر بھی کہا جاتا ہے جبکہ یہ ملک اپنے خوبصورت ٹریکنگ علاقوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

تاہم اب سے، وہ سیاح جو نیپال کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے کی امید رکھتے ہیں، انہیں حکومت کے لائسنس یافتہ ٹورگائیڈ کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی یا پھر کسی گروپ میں شامل ہو کر ٹریکنگ کرنا ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال ٹورازم بورڈ کے ڈائریکٹر مانی آر لامیچانے نے ملک میں  پہاڑوں پر تنہا ٹریکنگ کرنےپر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 نیپال ٹورازم بورڈ کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ پہاڑوں پر  تنہا سفر میں ہنگامی صورت حال میں مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا ہے ،دور دراز پہاڑوں میں انفراسٹرکچر مناسب نہیں ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے  کہا کہ پہاڑوں پر تنہا ٹریکنگ پر پابندی اس وجہ سے بھی لگائی گئی ہے کیوں سیاحوں کے لاپتہ ہونے  یا مردہ پائے جانے کی صورت میں حکومت بھی ان کا پتہ نہیں لگانےکےقابل نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپالی حکومت نے ماؤنٹ ایورسٹ پر تنہا ٹریکنگ پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوئٹہ کے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

Next Post

سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے ایمبیسڈر آف سویٹزر لینڈ (جیورج سٹینر) کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا

Related Posts
Total
0
Share