ساہیوال سے نمائندہ انڈر گراؤنڈ نیوز
ساہیوال کے نواحی گاؤں 43 فور ایل میں غریب کسان غلام رسول کو زمان مدھول اور اس کے ساتھیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں کتے کا پٹہ ڈال کر بازاروں میں گھسیٹتے رہے – کتے کے برتن میں کتے کی طرح پانی پلاتے رہے -بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر غریب مزدور کا پولیس کو وڈیروں کے خلاف درخواست دینا مہنگا پڑ گیا وڈیروں نے کسان کو اسلحے کے زور پر اٹھا لیا-
غریب کسان اللہ کے واسطے دیتا رہا -وڈیرے فرعون بن گئے۔انھوں اللہ کے واسطے پر مزدور کسان کو معاف نہ کیا-
وزیر اعلیٰ پنجاب و آئی جان پنجاب فوری طور پر اس واقع کا نوٹس لیکر ان وڈیروں کو سخت سے سخت سزا دیں تاکہ آئیندہ کسی مزدور و بےبس انسان کی بیٹی کیطرف کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔اگر آج ایسا نہ کیا گیا تو نہ جانے پھر کتنے اور غلام رسول بیٹی کی عزت بچانے کے لیے گلیوں میں گھسیٹے جائیں گئے۔