Reg: 12841587     

سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے ایمبیسڈر آف سویٹزر لینڈ (جیورج سٹینر) کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا

لاہور( رپورٹ بیورو چیف)

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر متحرک سنیئر رہنماء اور سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے اپنی اہلیہ مسز فرحت مشہود کے ہمراہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایمبیسڈر آف سویٹزر لینڈ (جیورج سٹینر) کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

سابق صوبائی وزیر تعلیم اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا مشہود احمد خان اور انکی اہلیہ مسز فرحت مشہود خان نے سویٹزرلینڈ کے ایمبیسیڈر (جیورج سٹینر) کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا-

عشائیے میں رانا اسداللہ خاں،سابق ممبران اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، مجتبٰی شجاع الرحمن ، بشریٰ انجم بٹ، رمیش سنگھ، شمائلہ رانا، سینیئر صحافی منصور علی خان، حفیظ اللہ نیازی، افتخار احمد سمیت دیگر سابق ممبران اسمبلی، سینیئر صحافیوں، مسلم لیگ ن ریسرچ ونگ کے ممبران، بزنس کمیونٹی کے ممبران سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ایمبیسڈر آف سویٹزرلینڈ جیورج سٹینر نے رانا مشہود احمد خان اور مسز فرحت مشہود خان کی پرتکلف مہمان نوازی اور پرتکلف عشائیہ دینے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نیپال میں پہاڑوں پر تنہا ٹریکنگ کرنے پر کیوں پابندی عائد کی گئی؟

Next Post

پاکستان مسلم لیگ ن کویت کے چیئرمین عرفان ناگرہ نے ماہرقانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی

Related Posts
Total
0
Share