Reg: 12841587     

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے حوالے سے ایس او پیز جاری

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

اسلام آباد پولیس کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے حوالے سےایس او پیز  جاری کردیےگئے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی پابندی کرنا ہوگی، عدالت، احاطہ یا قریب کوئی مسلح شخص موجود نہیں ہوگا، عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائےگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ لاٹھیاں یا دیگر نقصان پہنچنے والی کوئی چیز عدالتی احاطے میں لانے پرپابندی ہے، ریاست کے خلاف اور  اشتعال انگیز نعرے یا مجمعے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے پابند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودی عرب میں اونٹوں کی ریس ،’ انعامی رقم 5 ارب 95 کروڑ روپے ‘

Next Post

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ

Related Posts
Total
0
Share