Reg: 12841587     

ملکہ برطانیہ کو ملک میں زمینی جائیدادوں کی سب سے بڑی مالک کے طور پر استثنیٰ مل گیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو برطانیہ میں زمینی جائیدادوں کی سب سے بڑی مالک کے طور پر چھوٹ مل گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی اجازت کے بغیر پولیس تحقیقات کیلئے بالمورل، سینڈرنگھم  اسٹیٹس میں داخل نہیں ہوسکتی۔

رپورٹس کے مطابق ملکہ کو حاصل استثنیٰ برطانیہ میں کسی بھی زمیندار کو حاصل نہیں ہے جبکہ اب ملکہ کے فشنگ کاروبار میں بھی پولیس کو تحقیقات کیلئے ان کی رضامندی لینا ضروری ہوگی۔

برطانیہ میں خودمختار استثنیٰ کے دیرینہ نظریے کے تحت،بادشاہ کے خلاف بطور سربراہ مملکت فوجداری کارروائی نہیں کی جاتی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ریکارڈ 160 سے زائد برطانوی قوانین میں غیر معمولی استثنیٰ حاصل ہے ۔

اس کے علاوہ جانوروں کی فلاح وبہبود سے لے کر کارکنوں کے حقوق تک درجنوں استثنیٰ میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودی عرب میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

Next Post

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

Related Posts
Total
0
Share