Reg: 12841587     

ناصر بٹ کا برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے برطانوی شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات خارج ہوگئے  تاہم پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پی پی 16 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں الیکشن جیتیں گے ، نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کو میدان سجے گا جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 3 حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، حمزہ شہباز نے پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈرون کیمرے کے ذریعے منشیات اسمگل کرنیوالا گروہ گرفتار

Next Post

خواجہ آصف نے عمران خان کی طرف سے بات چیت کی پیش کش مسترد کر دی

Related Posts
Total
0
Share