عارف چوہدری
اقوام متحدہ کی جانب سے اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈا روکنے کے لیے عالمی سطح پر پہلا سالانہ عالمی دن منایا گیا ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برطانیہ کی بادشاہت سے CBE سے نوازے جانے اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کا علم بلند کرنے والے افضل خان نے برطانوی پارلیمنٹ کے اندر دی مسلم کونسل آف برٹین ،Runnymede Trust ,اور ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین ، سفیر ، کمیونٹی راہنماوں و دیگر نے شرکت کر کے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
افضل خان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت مثبت قدم ہے اور جب ہم باہمی اتحادواتفاق و یکجہتی سے آگے بڑھیں گے تو اس سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ برطانیہ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے پہلے عالمی دن پر بین الثقافت و مذاہب افراد کی شرکت حوصلہ افزا ہے برطانوی معاشرے میں رنگ و نسل اور مذہب مخالفت نفعرت انگیز رویہ کی بالکل گنجائش نہیں اور قانون بھی اسکو بھرپور تحفظ فراہم کرتا ہے