عارف چوہدری
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم کے انچارج مزہبی سکالر مولانا محمد اقبال نے مسلمان کمیونٹی اور بالخصوص نوجوان نسل کے روز مرہ مسائل کو اجاگر اور حل کرنے کے لیے خطبات اقبال کے نام سے کتاب شائع کی ۔ یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوئ جس میں رکن برطانوی پارلیمنٹ اور شیڈو وزیر افضل خان ، الخدمت گلوبل کے میاں ایم اے شکور، پاکستان سے آئے مہمانان آصف لقمان قاضی ، چودھری خالد -مولانا عطا الرحمان ، یوکے اسلامک مشن ڈاکٹر حماد لودھی،چوہدری اختر ملوانہ ، حاجی زاھد گریٹر مانچسٹر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات قریبی رفقاء و عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ علم کی روشنی میں اپنا نقظہ نظر نوجوان نسل تک پہنچانااور انہیں ثقافتی قدر و قیمت بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔یوکے اسلامک مشن برطانیہ کے صدر ڈاکٹر حماد لودھی نے کہا کہ کتاب میں لوگوں کو بتایا گیا ہے اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے قرآن و سنت کو رجوع کرنے کے ساتھ اسلام کی روشنی میں تمام مسائل کا حل تلاش کریں۔ جامع عربیہ پاکستان کے پرنسپل مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ جامع عربیہ کے لیے بھی اعزاز ہے کہ مولانا محمد اقبال وہاں کے فارغ التحصیل ہیں اور آجتک اس ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔
الخدمت گلوبل کے نمائندہ میاں ایم اے شکور کا کہنا تھا کہ خطبات اقبال مغرب میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی اور نوجوانوں کے لیے خوبصورت کتاب ہے جو دین اسلام کو سمجھنا چاہتے ہیں ۔ آصف لقمان قاضی کا کہنا تھا کہ ایسے خطبات لکھے ہیں جو دور جدید کے اظہان میں جو اشکال ہیں انکو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔ چوہدری اختر ملوانہ اور حاجی زاھد کا کہنا تھا کہ مولانا قاری محمد اقبال برطانیہ کے ساتھ پاکستان میں بھی اپنی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ چوہدری محمود اصغر اور سابق بیورو کریٹ چودھری نصر اقبال کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اور نوجوانوں بارے اس کتاب میں توجہ دلائی گئی ہے انہوں نے برطانیہ اور یورپ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو خطابات اقبال سے استفادہ حاصل کرنے کی استدعا کی۔
پاکستان سے برطانیہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے آئے سینئر بیوروکریٹ اسد چپہ نے بھی کتاب کو مفید قرار دیا ۔
خطابات اقبال کے مصنف مولانا قاری محمد اقبال نے تقریب رونمائی میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں سماجی مسائل پر توجہ دلانے کی کوشش کی ہے انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے لیے مذید کتابیں بھی تکمیل کر مراحل سے گزر رہی ہیں انہوں نے سب سے دعاؤں کی درخواست کی۔ حکومت پاکستان کے سابق بیورو کریٹ چودھری نصر اقبال نے نظامت کے فرائض احسن طریقے سے ادا کئے خطابات اقبال کی تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی ۔
تارکین وطن کے مسائل اور انہیں حل کرنے کے لیے مولانا قاری محمد اقبال نے خطابات اقبال کے نام سے کتاب شائع کر کے مسلمان اور بالخصوص نوجوان نسل کی حقیقی راہنمائ کا حق ادا کیا ہے