مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت پر ڈوبنے کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کےمطابق پاکستان میں بجلی کی بندش اور غیر ملکی مبادلہ کی شدید کمی سے کاروبار کا چلانا مشکل ہو گیا ہے جب کہ حکام بڑھتے ہوئے بحران سے بچنے اور آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی بندرگاہوں پر درآمدی اشیاء سے بھرے کنٹینر جمع ہو رہے ہیں، برآمد کنندگان ڈالر حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں کر پا رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت مختلف فیکٹریاں خام مال کی کمی اور توانائی کے مسائل کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں۔