Reg: 12841587     

منہاج القرآن اولڈہم نے یاد علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے سپاہنس گرلز اکیڈمی میں محفل سماع کا انعقاد کیا

عارف چوہدری

منہاج القرآن اولڈہم نے یاد علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے سپاہنس گرلز اکیڈمی میں محفل سماع کا انعقاد کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے ڈائریکٹر عبدل الستار سراج نوجوان نعت خواں شہباز حسن قادری ، قوال اسماعیل حسین نے شرکت کر کے روحانی محفل میں شریک افراد پر وجدان طاری کر دیا ۔اس موقع پر عبدل الستار سراج نے کہا کہ آقائے کائنات کے علم ،حکمت ولایت اور روحانیت کا واحد دروازہ سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہیں اور جو کائنات کی فیوض و برکات حاصل کرنا چاہتا ہے وہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے پیار کرے تو اسکو آقائے کائنات کے در کی ساری خیرات نصیب ہو جائے گی ۔محمد ارشد قادری نے کہا کہ کامیاب محفل کا انعقاد ہوا جس میں نوجوان نسل نے بھرپور شرکت ایسی محافل کا انعقاد تواتر سے ہونا چاہیے ۔ قوال اسماعیل حسین نے کہا روحانی محفل کا خوبصورت انعقاد ہوا ماہ رمضان کی آمد پر کمیونٹی کے اندر ایسی محافل کا انعقاد ضروری ہے ۔ اویس خان اور اسماعیل حسین کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن اولڈہم نے نوجوانوں کی تربیت کے لیے خصوصی محفل کا انعقاد کیا جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی جرات و شجاعت بارے بیان کیا گیا ایسی محافل کا انعقاد ناگزیر ہے تاکہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ سے آگاہی ہوتی رہے ۔ 

برطانیہ میں نوجوان نسل کو تاریخ اسلام سے آگاہی دینے بارے منہاج القرآن اولڈہم نے مقامی سطح پر روحانی محفل کا انعقاد قابل قدر و ستائش ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دہشتگردی کے مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور

Next Post

شمالی کوریا کا جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنیوالے ڈرون کا تجربہ

Related Posts

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے شاہی تاج سر پر سجالیا، آرچ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا،کوئین کونسورٹ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی

لندن عارف چودھری لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی طویل شاہی تقریب میں برطانوی ثقافت کی…
Read More
Total
0
Share