Reg: 12841587     

شمالی کوریا کا جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنیوالے ڈرون کا تجربہ

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

شمالی کوریا کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل زیر سمندر حملہ کرنے والے نئے ڈرون کا  تجربہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریائی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرون نے مشرقی ساحل کے قریب ایک غیر جوہری  پےلوڈ کو دھماکے سے اڑایا، نئے ڈرون کو سونامی کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ڈرون سسٹم کا مقصد بڑی آپریشنل بندرگاہوں کو دھماکے سے ایک بڑی تابکار لہرپیدا  کرکے تباہ کرنا ہے، نیا ڈرون کسی بھی ساحل اور  بندرگاہ پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے دعوے کا تجزیہ کر رہے ہیں جب کہ  ایک امریکی اہلکار نے کہا ہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربےکا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

منہاج القرآن اولڈہم نے یاد علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے سپاہنس گرلز اکیڈمی میں محفل سماع کا انعقاد کیا

Next Post

اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد الٰہی عہدے سے مستعفی ہوگئے

Related Posts
Total
0
Share