Reg: 12841587     

پنجاب: 29 مارچ سے فی خاندان بیک وقت 20 کلو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو  مفت آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی اور  مفت آٹا رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو رجسٹریشن پر سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں جس پر کابینہ نے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اشیائےضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

(ن) لیگ خیبرپختونخوا میں اختلافات، صوبائی سینئر نائب صدر عہدے سے فارغ

Next Post

سندھ حکومت کا رمضان میں مزید روٹس پر الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share