Reg: 12841587     

وزیراعظم کی مستحق افراد کو ایک وقت میں 30 کلو مفت آٹا دینے کی ہدایت

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف  نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کو تین دنوں میں آٹے کا ایک تھیلا بھی نہیں ملا ان کو تین تھیلے ایک ساتھ دیےجائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یہ اعلان راولپنڈی میں آٹا فراہمی مرکز کے دورے پر کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مستحق افراد کو بار بار کی تکلیف سے بچانے کے لیے ایک وقت میں 30کلو آٹا فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام کے مسائل کو سننے اور فوری حل کے لیے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جو لوگ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست میں نہیں ان کے لیے علیحدہ کاؤنٹر لگائے جائیں گے اور  بی آئی ایس پی میں جن افرادکا ڈیٹا نہیں ان کے لیے بھی ریلیف اقدامات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومتی اتحاد کا پنجاب، کے پی الیکشن ملتوی کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

Next Post

ججز کو اپنی رائے اور نوٹس پبلک نہیں کرنے چاہیے تھے: شاہ محمود

Related Posts
Total
0
Share