Reg: 12841587     

عون چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عون چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے ارکان کو حکومتی عہدوں سے الگ ہونے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ آئی پی پی نے اپنے رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو حکومتی عہدوں سے مستعفی ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا معاملہ، روس نے امریکا کو وارننگ دے دی

Next Post

چیئرمین پی ٹی آئی کے دوران عدت نکاح کا کیس قابل سماعت قرار

Related Posts
Total
0
Share