Reg: 12841587     

کاپس کمیونٹی ہب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سہولت کے لیےنادرا سرجری کا اہتمام کیا گیا

عارف چوہدری

کاپس کمیونٹی ہب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سہولت کے لیے مقامی کونسلر ساجد حسین اور نوشین نے  کونسلر جنرل طارق وزیر کے تعاون سے نادرا سرجری کا اہتمام کیا نادرا ٹیم میں مینجر سید عمران حیدر -ثمر حیات اور امجد اقبال شامل تھے ۔ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیکوپ کارڈ کے لیے درخواستیں جمع کرواتے ہوئے گھر کی دہلیز پر نادرا سرجری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔ اس موقع پر مقامی کونسلر ساجد حسین نے نادرا موبائل ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کمیونٹی کو مانچسٹر جا کر نادرا کارڈ کے لیے درخواست دینے میں دشواری پیش آنے کے ساتھ وقت بھی لگتا ہے ہم نے مقامی  لوگوں کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولت فراہم کی ہے۔ کونسلر نوشین نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر اور نادر ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سہولت فراہم کرنے کو ممکن بنایا جس سے ہمارے نوجوان اور ادھیڑ عمر افراد مستفید ہونے کے لیے گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی۔

جنید حسین نے کہا کہ نادرا سرجری کے انعقاد سے کمیونٹی بالخصوص بچوں کو گھر  کی دہلیز پر نیکوپ کارڈ کی درخواست دینے کے لیے  سہولت ملی کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر ایسی سرجری کا انعقاد تواتر سے ہونا چاہیے ۔کاپس کمیونٹی ہب کے نمائندہ اور کمیونٹی لیڈر ظفر حسین نے کہا کہ نادرا سرجری کا کمیونٹی کے اندر انعقاد قابل ستائش ہے جس سے بالخصوص ادھیڑ عمر افراد بچے اور خواتین جنہیں مانچسٹر جانے میں دقت پیش آتی ہے انہیں مقامی سطح پر نیکوپ کارڈ کے لیے درخواست دینے کی سہولت میسر ہوئ ۔مانچسٹر نادرا کے مینجر سید عمران حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ہمیں ہدایات دیتے رہتے ہیں کہ جہاں بھی پاکستانی کمیونٹی رہائش پذیر ہے وہاں جا کر انہیں نیکوپ کارڈ کے لیے خصوصی سروس فراہم کریں اسی وجہ سے آج ہم اولڈہم میں آئے نادرا سرجری سے مقامی کمیونٹی کے ادھیڑ عمر افراد بچوں اور خواتین نے استفادہ حاصل کیا ہم مستقبل میں بھی مذید سرجری کا انعقاد یقینی بنائیں گے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ارشد شریف کے قتل میں منصوبہ بندی شامل نہیں تھی: کینین سرکاری تحقیقاتی رپورٹ

Next Post

سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

Related Posts
Total
0
Share