Reg: 12841587     

سندھ کے 10 اضلاع کے ٹریژری آفس میں 40 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سندھ کے10 اضلاع کے ٹریژری آفس میں 40 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ کرپشن سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کی گئی ہے،سیکرٹری فنانس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 14 ٹریژری افسران کو معطل کر دیا ہے۔

محکمہ فناننس کے مطابق ضلع سانگھڑ، دادو، بدین، حیدرآباد، ٹھٹھہ ،عمرکوٹ ،گھوٹکی ، ٹنڈو الہ یار ، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہرو فیروز کے 14 ٹریژری افسران کو ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کرپشن کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔

محکمہ فنانس کا کہنا ہے کہ جلد ہی معطل افسران کے خلاف انکوائری شروع کی جائے گی، معطل کیے گئے افسران میں گریڈ 14 سے 17 تک کے افسران شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ سندھ کی ٹریژری دفاتر میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جن کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برازیل کے پرائمری اسکول میں نوجوان نے کلہاڑی کے وار سے 4 بچوں کو ہلاک کر دیا

Next Post

بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے طبی سہولیات کا فقدان

Related Posts

بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا ، نے کہا ہے ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ اس سے پہلے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ…
Read More
Total
0
Share