Reg: 12841587     

وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دیدی

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پنجاب الیکشنز کے فنڈز کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کی منظوری دےدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب الیکشنز کے لیے فنڈز سے متعلق سمری پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس کی روشنی میں فنڈز سے متعلق سمری آج کابینہ اجلاس میں پیش کی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

سمری کی کابینہ سے منظوری کے بعد اب پنجاب میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فنڈز دینےکامعاملہ پارلیمنٹ کو ریفر کردیا  ہے، یہ معاملہ بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں آئے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ وفاق 10 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دے ، الیکشن کمیشن 21 اپریل کو رقم سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ میں مردم شماری کا عمل مکمل نہ ہوسکا، وقت بڑھائے جانے کا امکان

Next Post

رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کم گنے جانے کا اندیشہ ظاہر کردیا

Related Posts
Total
0
Share