Reg: 12841587     

دفعہ 144 سے متعلق کیسز: شاہ محمود کی عبوری ضمانت میں توسیع

.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیسوں میں شاہ محمود کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف وزری پر شاہ محمود قریشی کےخلاف درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں شاہ محمود اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس  نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی کو کیسز سے ڈسچارج کرنا ہے ؟ تو تفتیشی افسر نے کہا کہ ایماکی دفعات کی حد تک شاہ محمود کو کیس میں نامزد رکھنا ہے، اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن سے پوچھ لیں کہ اللہ کے علاوہ اور کون گواہ ہے۔

جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ سابق وزیرخارجہ کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہوا ہے، وجہ تو بتائیں، اس پر شاہ محمود کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود کے وکیل کے دلائل اور تفتیشی افسر کا مؤقف سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی دونوں کیسز میں عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاور سینٹرل جیل میں قیدی لڑ پڑے، قیدیوں سمیت کئی جیل اہلکار زخمی

Next Post

گریٹر مانچسٹرکی کاروباری سماجی شخصیت محسن مغل نےنبیل جاوید قریشی کےاعزاز میں اپنی رہائش گاہ پرافطار ڈنردیا

Related Posts
Total
0
Share