Reg: 12841587     

پشاور سینٹرل جیل میں قیدی لڑ پڑے، قیدیوں سمیت کئی جیل اہلکار زخمی

مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں قیدیوں سمیت کئی جیل اہلکار زخمی ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مقصود خان  کے مطابق قیدیوں کےمخالف گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا جس میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ایس پی جیل نے بتایا کہ جھگڑے میں ملوث قیدیوں کی دشمنی ہے اور قیدیوں کے جھگڑےکے دوران بیچ بچاؤ میں جیل اہلکاروں کو معمولی زخم آئے،

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور جھگڑے میں ملوث قیدیوں کو مختلف جیلوں میں بھیج رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کم گنے جانے کا اندیشہ ظاہر کردیا

Next Post

دفعہ 144 سے متعلق کیسز: شاہ محمود کی عبوری ضمانت میں توسیع

Related Posts
Total
0
Share