Reg: 12841587     

گریٹر مانچسٹرکی کاروباری سماجی شخصیت محسن مغل نےنبیل جاوید قریشی کےاعزاز میں اپنی رہائش گاہ پرافطار ڈنردیا

عارف چودھری

گریٹر مانچسٹر کی کاروباری سماجی شخصیت محسن مغل نے نوجوان بزنس مین اور قاضی گروپ کے چئیرمین نبیل جاوید قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انکے اعزاز میں راچڈیل کے ٹاؤن مڈلٹن میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر دیا کاروباری مزہبی شخصیت اور ڈریم لینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیگٹیو چودھری شہزاد نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں مزہبی شخصیت سید نقی شاہ- رانجھا گروپ کے چئیرمین ظفر رانجھا -چاند جٹ-ضیاء اچکزئی -ٹی وی اینکر سینئر صحافی – عبدالحسیب علی -ارسلان خان اور کمیونٹی کے دوسرے افراد شامل تھے

مہمان خصوصی نبیل جاوید قریشی نے محسن مغل کا انکے اعزاز میں افطار ڈنر کرنے پر شکریہ اد کیا اور کہا کہ ھم دعا کرتے ہیں اس ماہ کے با برکت مہینے میں پاکستان جلد اس موجودہ سیاسی و معاشی گرداب سے نکلے کاروباری شخصیت چودھری شہزاد کا کہنا تھا کہ ھم اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر بہت پریشان ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ریاست پاکستان پر اپنا خاص رحم وکرم کرے – ظفر رانجھا نے کہا ھم محسن بھائ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج افطاری پر تمام دوستوں کو اکٹھا کیا بر طانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیریوں کے دل ھمیشہ پاکستان کے لئے دھڑ کتے ہیں دعا ھے پاکستان میں جلد سیاسی و معاشی استحکام آئے میزبان محسن مغل نے تمام مہمانوں کا ان کے گھر افطاری پر آنے پر شکریہ ادا کیا اور نبیل جاوید قریشی کو عمرے کی ادائیگی پر دلی مبارک با د دی

بر طانیہ میں رہنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی مادر وطن پاکستان میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کی وجہ سے سخت پریشان ہیں اور جلد پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کی خواں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دفعہ 144 سے متعلق کیسز: شاہ محمود کی عبوری ضمانت میں توسیع

Next Post

توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست خارج

Related Posts
Total
0
Share