Reg: 12841587     

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 جون تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر  رہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 74 کروڑ  76 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8.23 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.97 ارب ڈالر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یکم جولائی سے مرحلہ وار بجلی کا ایک یونٹ 24.82 روپے کا ہوجائے گا، ذرائع پاور ڈویژن

Next Post

پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی

Related Posts
Total
0
Share