.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور: الیکشن ٹریبونل نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کےکاغذات نامزدگی مستردکرنےکا ریٹرننگ آفیسرکا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل لاہور میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کےکاغذات نامزدگی مستردکرنےکے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
ٹربیونل نےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا ریٹرننگ آفیسرکا حکم کالعدم قرار دے دیا اور پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32 گجرات کو فریق بنایا گیا تھا۔