دبئی (خصوصی رپورٹ)
امارات کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آئی ایل ٹی 20 لیگ کی افتتاحی لیگ 6 جنوری سے 12 فروری 2023 تک منعقد ہوگی۔ نئی لیگ کو ” بین الاقوامی لیگ ٹی 20″ یا “آئی ٹی ایل 20” کہلائے گی۔ وزیرراوداری و بقائے باہمی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے کہا ہے کہ “امارات کرکٹ بورڈ کو متحدہ عرب امارات کی نئی قائم کردہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ریلائنس انڈسٹریز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کیپری گلوبل، جی ایم آر، لانسر کیپیٹل، اڈانی اسپورٹس لائن، براڈ کاسٹر زی اور دیگر تمام شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔
متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ کے لئے شراکت دار کے طور پر اس طرح کے نامور، تجربہ کار نام ایک اچھا اشارہ ہے۔ ان شراکت داروں کے ذریعے امارات کرکٹ بورڈ اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو کامیابی کی جانب لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم اس طویل سفرکا آغازکررہے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر نئی بلندیاں کو چھوئیں گے اور دنیا بھر کے لاکھوں شائقین کو تفریح اورجوش و خروش فراہم کریں گے جو یواے ای ٹی 20 لیگ کی پہلی گیند پھینکے جانے کے منتظر ہیں۔
ای سی بی کی جانب سے میں سب کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ میدان میں کرکٹ کے ساتھ تفریح میں آپ متحدہ عرب امارات کی روایتی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوں گے آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا کہ امارات کرکٹ اور یواے ای کے اقدامات اور انہیں اپنانے کی ثابت شدہ تاریخ اس کھیل کی کامیابی کی بنیاد ہیں۔ اس لیگ کا انتہائی اہم مقصد یہ کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے یواے ای میں مقیم کھلاڑی پھلتے پھولتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 یواے ای کی کرکٹ میں بے پناہ حمایت پر ای سی بی کے چیئرمین عزت مآب شیخ نھیان مبارک آل نھیان کا شکریہ گزار ہے جن کی رہنمائی میں یہ مزید استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ہم دنیا کے سامنے ایک ٹی 20 ایونٹ متعارف کرانے کے منتظر ہیں جو اس کھیل کے پرجوش چاہنے والوں کو بے مثال مقابلہ اور تفریح فراہم کرے گا۔
چیئرمین سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر طیب کمالی نے کہا کہ امارات کرکٹ بورڈ کہتا ہے کہ “سالانہ بنیادوں پر آئی ایل ٹی 20 کا انعقاد ہمارے کھلاڑیوں کے لئے انتہائی مسابقتی اور صلاحیت کا مظاہرے کا موقع فراہم کرے گا۔ 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں میں سے ہر ایک ہمارے نوجوان کرکٹرز کو عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ مسابقتی کرکٹ کھیلنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔
اس طرح کی منفرد بین الاقوامی لیگ کھلاڑیوں کے ایک بڑے حصے کو راغب کرنے اور پروان چڑھانے میں بڑا کردار ادا کرے گی جو مستقبل میں یواے ای کی نمائندگی کریں گے۔ ہم افتتاحی ایونٹ کے منتظر ہیں اور ہمارے کھلاڑی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔